31 جنوری 2015 - 16:58
شامی فوج اور دھشتگردوں کے درمیان دمشق میں جھڑپیں

شام کے ذرائع نے کہا ہے کہ شامی فوج اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان دمشق کے الجوبر علاقے میں دوبارہ لڑائی شروع ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے ذرائع نے کہا ہے کہ شامی فوج اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان دمشق کے الجوبر علاقے میں دوبارہ لڑائی شروع ہوگئی ہے۔ اس درمیان اطلاعات ہیں کہ دارالحکومت دمشق کے مضافاتی علاقے الزبدانی، عین ترما اور دیر العصافیر پر بمباری کی گئی - مخالفین کے بعض ذرائع کا کہناہے کہ شام کے جنگی طیاروں نے حماہ کے اطراف کے دیہی علاقوں الجبیریہ اور ابوحنایا پربھی حملے کئے ہیں۔ ان ذرائع نے ادلب میں اریحا کے نزدیک فوج اور مخالفین کے ساتھ جھڑپ میں گیارہ دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر دی ہے۔ دوسری جانب بعض شامی ذرائع نے یہ بھی خبردی ہے کہ  شہر حلب میں صلاح الدین اور الاشرفیہ علاقوں پر مارٹر حملے میں پانچ شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس درمیان شام کے ایک دہشت گرد گروہ تحریک عزم نے اعلان کیاہےکہ جبہۃ النصرہ کے ساتھ اس  کی لڑائی میں شدت آگئی ہے اور ادلب میں جو علاقے جبہۃ النصرۃ کے قبضے میں تھے اب اس کےقبضے ميں آگئے ہیں۔ تحریک عزم کے ایک اہلکارنے کہا ہے کہ اس وقت ادلب اور جبل الزاویہ میں لڑائی زوروں پر ہے۔ ادھر حلب میں  فری سیرین آرمی نے اعلان کیا ہے کہ جبہۃ النصرہ اور دیگر انتہا پسند گروہ ادلب کے مغرب میں کوہستان اربعین  نامی علاقے میں فوج سے جنگ کررہے ہیں - شام کی  فوج کے ٹی وی نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس نے علاقےمیں دہشت گردوں کے متعدد حملوں کو ناکام بنادیاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲